چیئرمین سینیٹ پیپلز پارٹی کا ہوگا،تمام جماعتوں سے رابطے میں ہیں، حکومت رابطے کر رہی ہے جیت پیپلز پارٹی کی ہوگی، پاکستان میں خواتین کو 80 فیصد حقوق پیپلز پارٹی نے دلائے، پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات عام انتخابات کی طرح لڑے گی،پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کی نائب صدر شیر ی رحمان کا تقریب سے خطاب ، میڈیا سے گفتگو

اتوار 8 مارچ 2015 23:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 مارچ۔2015ء) پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کی نائب صدر اور امریکا میں پاکستان کی سابق سفیر شیر ی رحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ چیرمین سینیٹ پیپلز پارٹی کا ہوگا،اس حوالے سے تمام جماعتوں سے رابطے میں ہیں، حکومت بھی رابطے کر رہی ہے ، جیت پیپلز پارٹی کی ہوگی۔

(جاری ہے)

اتوار کو خواتین کے عالمی دن کے مناسبت سے منعقدہ پروگرام میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحما ن نے کہا کہ سینیٹ چیرمین کے انتخاب کے حوالے سے تمام جماعتوں سے رابطے میں ہیں، حکومت بھی رابطے کر رہی ہے لیکن جیت پیپلز پارٹی کی ہوگی۔

شیری رحمان کا تقریب سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ پاکستان میں خواتین کو 80 فیصد حقوق پیپلز پارٹی نے دلائے، پیپلز پارٹی کی جیالی جمہوریت کی جدوجہد میں سب سے آگے رہی، اپنے حقوق کے لیے بھی ویسے ہی جدوجہد کرنی ہوگی، پیپلز پارٹی اس بار بلدیاتی انتخابات عام انتخابات کی طرح لڑے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں