کچھ لوگ آئین کو ملک سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں ، ملک نہیں تو آئین کاغذ کا ٹکڑا ہے پرویزمشرف

مجھ پرآرٹیکل 6 لگایا گیا، ہنسی آتی ہے اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتا ہوں انصاف نہ ملے تو ہمیں اسلامی جمہوریہ کہلانے کا کوئی حق نہیں ہے سابق صدر فوجی عدالتوں کو نہ چلنے دینے کے لیے سازش ہو رہی ہے  سابق صدر کا انٹرویو

اتوار 8 مارچ 2015 13:50

کچھ لوگ آئین کو ملک سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں ، ملک نہیں تو آئین کاغذ کا ٹکڑا ہے پرویزمشرف

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء)آل پاکستان مسلم لیگ چیئرمین اور سابق صدر پر ویز مشرف نے کہا ہے کہ کچھ لوگ آئین کو ملک سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں ، اگرملک نہیں تو آئین کاغذ کا ٹکڑا ہے۔مجھ پرآرٹیکل 6 لگایا گیا، اس پرمجھے ہنسی آتی ہے۔اگر انصاف نہ ملے تو ہمیں اسلامی جمہوریہ کہلانے کا کوئی حق نہیں ہے۔فوجی عدالتوں کو نہ چلنے دینے کے لیے سازش ہو رہی ہے۔

ایک انٹرویومیں جنرل ( ر) پرویزمشرف نے کہا کہ مجھ پر غداری کے الزام پرکیس چل رہا ہے ، میں نے چالیس سال ملک کی خدمت کی ہے۔مجھ پرآرٹیکل 6 لگایا گیا، اس پرمجھے ہنسی آتی ہے۔ اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتا ہوں۔ آرٹیکل 6 کا مقدمہ بھی ایک نہ ایک روز ختم ہو جائیگا۔انہوں نے کہا کہ میرے خلاف مقدمات پر سیاست چمکائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

امید ہے مجھے انہیں عدالتوں سے انصاف ملے گا، اگر انصاف نہ ملے تو ہمیں اسلامی جمہوریہ کہلانے کا کوئی حق نہیں ہے۔

اس وقت ملک میں قیادت اور گورنس کا فقدان ہے ۔ دھرنوں نے واضح کر دیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام میں غیرمقبول ہیں۔انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کی مکمل حمایت کرتا ہوں، فوجی عدالتیں بن تو گئیں مگراب تک کام شروع نہیں کیا ،لگتا ہے عدالتوں کو فعال کرنے کے لیے تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں ۔ فوجی عدالتوں کو نہ چلنے دینے کے لیے سازش ہو رہی ہے ۔

سابق صدر نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم سے پارٹی قائدین کو آمرانہ اختیارات مل گئے ہیں۔ کراچی میں سیاسی، لسانی اورفرقہ واریت ہے ۔جنرل ( ر ) پر ویزمشرف نے کہا کہ غدار وہ ہے جو ملک کو بد حالی اور پسماندگی دے رہا ہے ،عوام جاگ گئی تو ملک مشکلات سے نکل آئے گا،اب عوام جاگ گئی ہے عوام کو مزید جاگنا اور اٹھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ میرے دور میں آرمی ، نیوی ، ائیر فورس کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ ہوااور عوام کو خوشحالی ملی تھی، جب تک افواج پاکستان ہیں ملک کو کچھ نہیں ہو سکتا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں