کراچی، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ائیر پورٹ حملہ کیس میں ملوث 3ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی

ہفتہ 7 مارچ 2015 21:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7 مارچ۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج بشیر احمد کھوسو نے ائیر پورٹ حملہ کیس میں ملوث 3ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی ہے ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا مقدمہ کی سماعت کے موقع پر ہفتہ کو ملزمان سرمد صدیقی ،آصف ظہیر اور ندیم برگر کو عدالت میں پیش کیا گیا اور جج نے ملزمان پر فرد جرم عائد کی ،ملزمان کے صحت جرم سے انکار کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت 14مارچ کو گواہوں کو طلب کر لیا ہے مقدمہ میں تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ ،ترجمان شاہد اللہ شاہد و دیگر 6ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے ،ملزم آصف ظہیر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شیرٹن بم دھماکہ کیس میں سزائے موت سنائی تھی جس کے بعد عدالت عالیہ سندھ نے ملزم کی سزا کے خلاف اپیل منظور کر تے ہوئے سزا کالعدم قرار دے کر ملزم کو بری کر دیا ہے ،ملزما ن کے خلاف ائیر پورٹ پولیس نے 8جون 2014 کو ائیر پورٹ پر حملہ کر کے ایک درجن سے زائد افراد کو قتل کر نے پر مقدمہ درج کیا تھا ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں 10دہشت گرد بھی ہلا ک ہو گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں