جنوبی افریقہ کے خلا ف میچ وننگ کارکردگی ، پی آئی اے انتظامیہ نے سرفراز احمد کو ترقی دیکر سپورٹس افسر بنا دیا

ہفتہ 7 مارچ 2015 20:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7 مارچ۔2015ء) قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کی انتظامیہ نے ادارہ کی کرکٹ ٹیم کے رکن اور قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کی جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں عمدہ کارکردگی اور ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار پر اگلے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے سپورٹس افسر بنانے کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پی آئی اے کی اعلیٰ انتظامیہ نے سرفراز احمد کی شاندار کارکردگی پر اسکی دلجوئی اور حوصلہ افزائی کیلئے یہ اعلان کیا تاکہ وہ آنیوالے میچوں میں بھی اپنی اسی کارکردگی کو دہرا کر قومی ٹیم کی فتح کا باعث بنیں ۔ واضح رہے کہ سرفراز احمد ڈومیسٹک کرکٹ میں پی آئی اے کی نمائندگی کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں