سندھ ہائی کورٹ نے مشہور یرقان کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا،محکمہ صحت بد دیانتی کا مرتکب ہوا، انکوائری کی جائے، وکلاء کا موقف
جمعہ 6 مارچ 2015 18:17
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔6 مارچ۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس محمد شفیع صدیقی پر مشتمل سنگل بینچ نے حکومت سندھ کی جانب سے کالے یرقان کی ویکسین کی خریداری کے خلاف دائر مقدمہ پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔عدالت نے مکمل یا جزوی خریداری پر پابندی برقرار رکھی ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے کالے یرقان کی دوا کی خریداری کیلئے مقامی کمپنیوں کی مصنوعات کو مضر قرار دیتے ہوئے مسترد کیا اور دو کثیر القومی کمپنیوں سے پچیس کروڑ روپے کی دوا خریدنے کی کوشش کی جس پر مقامی کمپنیوں کے عدالت میں ان پر بدنیتی اور کرپشن کا الزام عائد کرتے ہوئے حکم امتناعی حاصل کر لیا۔
مقامی کمپنیوں نے موقف اختیار کیا کہ انکی ادویات نہ صرف ملک کے متعدد معتبر ادارے استعمال کر رہے ہیں برامد بھی کی جا رہی ہیں۔(جاری ہے)
اگر یہ غیر معیاری ہیں تو حکومت انکی فروخت پر پابندی کیوں نہیں عائد کرتی اور انکے لائسنس کیوں کینسل نہیں کئے جاتے۔ جس دوا کو مضر صحت قرار دے کر مسترد کیا گیا ہے وہ پاکستان میں اس مرض کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی دوا ہے جس پر کسی ادارے نے کبھی کوئی اعتراض نہیں کیا مگر محکمہ صحت سندھ نے ذاتی فائدے کیلئے مریضوں کی حق تلفی کرتے ہوئے کثیر القومی کمپنیوں سے مہنگی دوا خریدنے کیلئے یہ کھیل رچایا ۔
مقدمہ کی سماعت کے دوران حکومت کی بار بار استدعاء کے باوجود حکم امتناعی خارج کیا گیا نہ اس میں نرمی کی گئی۔ عدالت نے اس مقدمہ کی سماعت ترجیحی بنیادوں پر کی اور جمعہ کے زور مقامی کمپنیوں کے وکیل فیصل صدیقی نے فریق مخالف کے وکلاء کے دلائل کا جواب دیا جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
ڈپٹی میئر کراچی کا انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازاروں کاد ورہ
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت