صدر مملکت کی تقریب کے آغاز پر تلاوت کیلئے قاری بلانے کی بجائے ریکارڈنگ چلانے پر برہمی

جمعہ 6 مارچ 2015 16:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) شہرقائدمیں آٹو شو کی تقریب کے دوران منتظمین کی طرف سے قرآن مجید کی تلاوت کیلئے قاری بلانے کی بجائے ریکارڈنگ چلانے پرصدر مملکت انتظامیہ پر برہم ہوگئے۔جمعہ کو آٹو شو کی تقریب کے دوران جب قاری کے تلاوت کرنے کی بجائے تلاوت کی ریکارڈنگ چلائی گئی تو صدر مملکت سخت برہمی ہوئے ۔

(جاری ہے)

اپنی تقریر کے آغاز پر ہی صدرمملکت نے کہاکہ تلاوت کی ریکارڈنگ چلائی گئی ، یہ بڑی عجیب بات ہے کہ اسلامی ریاست میں بھی تلاوت کی ریکارڈنگ چلائی گئی ، کیاکوئی ایک آدمی بھی ایسانہیں رہاجو قرآن مجید کی چندآیات ہی تلاوت کردے۔صدر نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ آئندہ کیلئے خیال رکھیں اور تقریبات میں ایسے لوگ ضرورآئیں جو تلاوت بھی کرسکیں

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں