کراچی : ہیپا ٹائٹس سی کی ادویات کی قیمتوں میں 3 فیصد کمی کا اعلان

جمعہ 6 مارچ 2015 16:03

کراچی(اردو پوائنٹ تاززہ ترین اخبار. 6 مارچ 2015 ء) : ہیپا ٹائٹس سی کے مریضوں کے لیے ادویات بنانے والی کمپنی نے ریلیف دینے کے لیے ہیپاٹائٹس سی کی ادویات کی قیمتوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ مریضوں کو ریلیف دیے کے لیے کیا گیا ہے کیونکہ اس کمی کے بعد ہیپاٹائٹس سی میں آرام دینے والی دوائی کی شیشی 55 ہزار روپے سے کم ہو کر 38 ہزار روپے کی ہو گئی ہے جبکہ براہ راست کمپنی سے خریدنے پر اس دوا کی قیمت 32 ہزار 3 سو روپے ہو گی، کمپنی کا کہنا تھا کہ ادویات میں کمی سے متعلق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو بھی اطلاع کر دی گئی ہے.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں