کراچی : دھیمہ لہجا رکھنے والے صدر ممنون حسین بھی برہم ہوتے ہیں، پتہ نا تھا، تقریب میں حاضرین کی کلاس لے لی

جمعہ 6 مارچ 2015 15:12

کراچی(اردو پوائنٹ تاززہ ترین اخبار. 6 مارچ 2015 ء) : کراچی میں ایکسپو میں لگے آٹو شو میں صدر ممنون حسین نے بھی شرکت کی لیکن جب تقریب سے خطاب کے لیے اسٹیج پر آئے تو حاضرین کو کھری کھری سنا دیں، خطاب میں انہوں نے کہا کہ تقریب شروع کرنے سے پہلے قرآن پاک کی تلاوت کی ریکارڈنگ چلائی گئی، کیا یہاں کوئی ایک بھی ایسا شخص موجود نہیں تھا کہ تلاوت قر آن پاک اس سے کروا لی جاتی، اس کے علاوہ قومی ترانے کے تقدس پر بھی صدر مملکت کا کہنا تھا کہ جب قومی ترانہ بجے تو سب پاکستانیوں پر فرض ہےکہ اس کے احترام میں کھڑے ہو جائیں .

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں