کراچی : انسداد دہشتگردی کی عدالت نے بلیک وارنٹ کے خلاف دو ملزمان کی درخواست مسترد کر دی، ملزمان کو 5 مارچ کو پھانسی دی جانی تھی۔

جمعہ 6 مارچ 2015 12:34

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 مارچ 2015 ء) : کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دو مجرمان فیصل اور افضل کی پھانسی کی سزا پر عملدر آمد روک دیا تھا دونوں ملزمان کو 5 مارچ کو پھانسی ہونا تھی، ان دونوں ملزمان نے 1998 ء میں دوران ڈکیتی ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا، جس کے بعد مقتو کے اہل خانہ سے ان کی مصالحت ہونے کے باعث پھانسی پر عملدر آمد روک دیا گیا تھا تاہم اب عدالت کا کہنا ہے کہ یہ مقدمہ دہشتگردی کی عدالت میں دہشتگردی ایکٹ کےتحت درج کیا گیا تھا لہٰذا اس میں صلح کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور ملزمان کے ڈیتھ وارنٹ دوبارہ سے جلد ہی جاری کر دئے جائیں گے.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں