اے ایم ٹی ایف محدود وسائل میں خون کی بیماریوں میں مبتلا بچوں کی مثالی خدمات سرانجام دے رہا ہے،زمرد خان

جمعرات 5 مارچ 2015 23:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) پاکستا ن سوئیٹ ہومز کے سرپرست و پاکستان بیت المال کے سابق سربراہ اور سابق ممبر قومی اسمبلی زمرد خان نے کہا ہے کہ اے ایم ٹی ایف محدود وسائل میں خون کی بیماریوں میں مبتلا بچوں کی مثالی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

وہ گذشتہ روز افضال میموریل تھیلیسیمافاؤنڈیشن کے دورے کے موقع پر اظہارِ خیال کر رہے تھے اس موقع پر اے ایم ٹی ایف کے بورڈ ممبران و دیگر اسٹاف بھی موجود تھے۔

زمرد خان نے یقین دلایا ہے کہ وہ اے ایم ٹی ایف کے لئے پاکستان بیت المال سے تعاون پر مبنی درخواست کو جلد از جلد عملی شکل دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے گے۔اس موقع پر اے ایم ٹی ایف کے ایڈوائز عتیق الرحمٰن نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کرتے ہوے اُن کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کو سراہا

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں