برطانیہ میں صحت کے شعبہ میں پاکستانی ڈاکٹر ز کی اکثریت خدمات انجام دے رہی ہے ،جاوید ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات مارچ

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 05/03/2015 - 22:32:39 وقت اشاعت: 05/03/2015 - 22:25:31 وقت اشاعت: 05/03/2015 - 22:21:24 وقت اشاعت: 05/03/2015 - 22:20:07 وقت اشاعت: 05/03/2015 - 22:20:07 وقت اشاعت: 05/03/2015 - 22:18:41 وقت اشاعت: 05/03/2015 - 22:18:41 وقت اشاعت: 05/03/2015 - 22:18:41 وقت اشاعت: 05/03/2015 - 22:07:24 وقت اشاعت: 05/03/2015 - 22:07:24 وقت اشاعت: 05/03/2015 - 22:07:13
پچھلی خبریں - مزید خبریں

کراچی

برطانیہ میں صحت کے شعبہ میں پاکستانی ڈاکٹر ز کی اکثریت خدمات انجام دے رہی ہے ،جاوید جبار

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5 مارچ۔2015ء) برطانیہ میں صحت کے شعبہ میں پاکستانی ڈاکٹر ز کی اکثریت خدمات انجام دے رہی ہے ،پاکستانی پروفیسرز،ڈاکٹر ز ،انجینئرز،پائلٹس پوری دنیا میں بڑے بڑے مناصب پر فائز ہیں جو پاکستان اور پاکستانیوں کے لئے فخر کی بات ہے،یہی نہیں ”ناسا“ جیسے حساس ادارے میں پاکستانی سائنسدان محوریسرچ ہیں ۔ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وسینٹر معروف دانشور جاوید جبار نے رئیس کلیہ سماجی علوم کے زیر اہمتام منعقد ہ لیکچر بعنوان:”پاکستان میں انسانی ترقی کودرپیش چیلنج“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

لیکچر کا اہتمام سماعت گاہ کلیہ سماجی علوم میں کیا گیا تھا۔ممتازدانشور جاوید جبار نے مزید کہا کہ پاکستان نے اپنے بننے کے 24 سالوں کے اندر ہی زراعت،صنعت ،درآمدات وبرآمدات کے شعبوں حیرت انگیز ترقی کی تھی یہ وہ وقت تھاجب مسل(File ) اور مسودے کے لئے پیپرپن دستیاب نہ تھی بلکہ ببول کے کانٹے لگائے جاتے تھے۔ہمارا ملک قابل رشک اندازمیں ترقی کررہاتھا۔

یہ بھی پاکستانیوں کے لئے فخر وانبساط کی بات ہے کہ اس ملک کے دوافراد نے نوبل پرائز حاصل کیا ۔لیکن ان سب کے باوجود ہمیں بہت سارے میدانوں میں انقلاب انگیز اقدامات کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک سروے رپورٹ کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں تعلیمی سروے کے مطابق جب پانچویں جماعت کے طالبعلم سے دوسری جماعت کی کتاب پڑھنے کو کہا گیا تو وہ اس کی ایک سطربھی نہ پڑھ سکا ۔

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم آج تعلیم کے شعبے میں کہا ں کس قدر ترقی معکوس کا شکار ہوچکے ہیں ۔اس ذیل میں انہوں نے کہا کہ کس قدر ستم ظریفی ہے کہ 2008 ء کے بعد سے آج تک ہمارے ملک میں مردم شماری نہیں ہوئی،جبکہ پالیسی میکرز کو اس سے کوئی سروکار نہیں۔حقیقت یہ ہے کہ جب تک مردم شماری نہیں ہوگی تب تک ہم وسائل کی تقسیم اورمنصوبہ بندی نہیں کرسکتے۔ آج کی ڈیولپمنٹ اور ریسرچ دیکھی جائے تو پاکستان دنیا میں 146 ویں نمبر پر ہے جو کہ ہم سب کے لئے انتہائی ندامت کی صورتحال ہے ۔



اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

05/03/2015 - 22:18:41 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان