ایم کیو ایم کے سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی کی نو منتخب سینیٹر ز میاں عتیق اور محترمہ خوش بخت شجاعت کو انتخابات میں کامیابی کے بعد سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد

جمعرات 5 مارچ 2015 22:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 مارچ۔2015ء) ایم کیو ایم کے سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی نے سندھ اسمبلی میں جاری سینیٹ کے انتخابات کے موقع پر موجود ایم کیو ایم کے نو منتخب سینیٹر ز میاں عتیق اور محترمہ خوش بخت شجاعت کو انتخابات میں کامیابی کے بعد سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور مٹھائیاں تقسیم کی اس موقع پر سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین بھائی کی عمردرازی اور صحتیابی کی دعا کی اور قائد تحریک کو ان کی بیٹی کی سالگرہ کی مبارکباد بھی پیش کی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں