بلوچی بہترین زبان ہے ہر قوم کو اپنی ثقافت منانے کا حق ہے بلوچ قوم پاکستان کی سوچ اور پہچان ہے، محمد رئیسی
جمعرات 5 مارچ 2015 21:32
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 مارچ۔2015ء) شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کے طلباء و طالبات نے بلوچ ثقافتی دن منایا جس میں بلوچی گانے، ٹیبلوز اور دیگر بلوچی ثقافت کو اجا گر کیا گیا اس موقع پر مہمان خصوصی میونسپل کمشنر ساؤتھ محمد رئیسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچی بہترین زبان ہے ہر قوم کو اپنی ثقافت منانے کا حق ہے بلوچ قوم پاکستان کی سوچ اور پہچان ہے ہمیں خود کو تعلیم کی دولت سے مالامال کر نا ہے اگر ہم ملکی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کرنا چاہتے ہیں تو تعلیمی میدان میں آنا ہوگا تعلیم کو ہر گھر میں عام کرنا ہمارا قومی فریضہ اور ذمہ داری ہے تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کرسکتی معاشرے کی تمام تر برائیوں کا خاتمہ تعلیم سے ہی ممکن ہے بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے طلباء و طالبات نے تعلیم کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے قوموں کی پہچان تعلیم سے ہی وابسطہ ہے پاکستان ہماری سر زمین ہے اس سرزمین کی ترقی و خوشحالی کیلئے بلوچ قوم کو اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کرنا ہوگا اپنے ثقافتی پروگراموں میں پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کو بھی بلند رکھنا ہوگاتاکہ دیگر قوموں میں یہ تاثر نہ ہوکہ قومیت کی پرچار غلط طریقے سے ہو رہی ہے آج ہمیں اپنے مادر وطن پاکستان کو ہر صورت کسی بھی حالت میں یاد کرنا بھی ضروری ہے دیگر مہمانان میں وائس چانسلر بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری ڈاکٹر آر اے شاہ، اختر بلوچ، ناصر کریم، دوست محمددانش، شکور بلوچ، رمضان بہانبور حبیب حسن بھی شریک تھے بعد ازاں مہمان خصوصی میونسپل کمشنر ساؤتھ محمد رئیسی کی تاج پوشی بھی کی گئی ۔
متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان کسٹمز اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی کارروائی ، مشکوک گاڑیوں سے نادرن بائی پاس پر کروڑوں روپے ..
رینجرز اور پولیس کارروائیاں، بیگ سے 8کلو گرام سے زائد حشیش برآمد، اشتہاری گرفتار
ایتھوپین سفیرکاایف پی سی سی آئی کا دورہ
محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن کی جانب سے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور ٹیکس نادہندگان کے خلاف مہم کی تیاریاں مکمل
کھیل کے میدان سے عالمی سطح پر امن، سکون اور محبت کے فروغ کاپیغام جاتا ہے، امریکی قونصل جنرل
ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی سیکرٹری محکمہ اطلا عا ت سندھ سے ملاقات
کمشنر کراچی نے کم آمدورفت والے 8 راستوں پر نقل وحرکت کی پابندی عائد کردی
پاکستان اور منگولیا کے درمیان تجارت کے مزیدفروغ کیلئے کوششیں تیز کی جائیں، ڈپٹی ہیڈ آف مشن منگولیا
بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کا اجلاس پیر کو ہوگا
ذ* چار لاکھ سے زیادہ پینشن پانے والوں پر ٹیکس عائد کئے جائیں،اقبال ہاشمی
ٌملک میں ایک بار پھر لسانی اور فرقہ واریت کے فسادات کرانے کی سازش ہو رہی ہے،بلال سلیم قادری
×امریکی یونیورسٹیو ں میں فلسطین کی حمایت کرنے والے اساتذہ اور طلباء کی گرفتاریوں کے خلاف نمل یونیورسٹی ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں