فیسوں میں اضافہ طلباء و طالبا ت کی مشکلات میں مزید اضافہ کرنے کے مترداف ہیں،بردار محمد عباس

جمعرات 5 مارچ 2015 21:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 مارچ۔2015ء)جامعہ کراچی کی انتظامیہ سمسٹر اور امتحانی فیسوں میں حالیہ اضافہ واپس لے۔ فیسوں میں اضافہ طلباء و طالبات کے ساتھ ناانصافی ہیں۔ تعلیم فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داریوں میں سے ایک ذمہ داری ہے ۔موجودہ حالت میں طلبہ بالخصوص طالبات کوتعلیم کے حصول میں بے شمار مشکلات کا سامنا ہے ، جامعہ کراچی میں اس وقت طالبات کی ایک تعداد زیر تعلیم ہے، فیسوں میں اضافہ ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کرنے کے مترداف ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت اور ریاستی اداروں کی یہ ذمہ داری ہیں کہ وہ طالبعلم کو موذوں تعلیمی ماحول فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ان خیالات کا اظہار نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر بردار محمد عباس نے جامعہ کراچی میں منعقدہ کابینہ اجلاس میں کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جامعہ کراچی ملک کی دوسری بڑی جامعہ ہے۔ صوبائی آئر ایجوکیشن کمیشن ، جامعہ کراچی کی گرانٹ متعین کرتے وقت اس بات کو مدنظر رکھیے کہ جامعہ کراچی میں صوبے سندھ سمیت پورے پاکستان سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں۔ فنڈ کی کمی کے باعث جامعہ کراچی کے طلبہ ، بنیادی تعلیمی سہولت سے محروم ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں