کراچی ،انٹربینک اوراوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ،یورو اورپاؤنڈ کی قدر میں بھی کمی ،

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 101.83 اور قیمت فروخت 101.88 روپے ہو گئی ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 101.80 اور قیمت فروخت 102 روپے ہوگئی

جمعرات 5 مارچ 2015 20:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) انٹربینک اورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مزید سستا ہوگیا جبکہ یورو اوربرطانوی پاؤنڈ کی قدر میں بھی کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹریبنک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر5 پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 101.86 روپے سے کم ہوکر 101.83 روپے اور قیمت فروخت 101.93 روپے سے کم ہوکر 101.88 روپے ہوگئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 10 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 101.90 روپے سے کم ہو کر 101.80 روپے اور قیمت فروخت 102.10 روپے سے کم ہوکر 102 روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورٹ کے مطابق جمعرات کویوروکی قدر میں75 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یوروکی قیمت خرید 113.25 روپے سے کم ہوکر 112.50روپے اور قیمت فروخت 113.50 روپے سے کم ہو کر 112.75 روپے ہوگئی اسی طرح 1 روپے کمی سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 156 روپے سے گھٹ کر 155 روپے اور قیمت فروخت 156.25 روپے سے گھٹ کر 155روپے ہوگئی۔ فاریکس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روزسعودی ریال اوریواے ای درہم کی قیمتوں میں بالترتیب 5,5 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سعودی ریال کی قیمت فروخت 27.25 روپے سے گھٹ کر 27.20 روپے اور یواے ای درہم کی قیمت فروخت 27.93 روپے سے گھٹ کر 27.88 روپے ہوگئی

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں