کراچی،چائنا کے بڑے بینک کی 2 نیوکلیئر پاور پلانٹس کی تعمیر کیلئے قرضہ دینے پر رضامندی،

دونوں پاور پلانٹس کراچی کے ساحل پر تعمیر کئے جائینگے

جمعرات 5 مارچ 2015 20:56

کراچی،چائنا کے بڑے بینک کی 2 نیوکلیئر پاور پلانٹس کی تعمیر کیلئے قرضہ دینے پر رضامندی،

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔5 مارچ۔2015ء) چائنا کے ایک بڑے بینک نے کراچی میں 2 نیوکلیئر پاور پلانٹس کی تعمیر کیلئے قرضہ دینے پر رضامندی ظاہر کردی ہے ،یہ دونوں پاور پلانٹس کراچی کے ساحل پر تعمیر کئے جائینگے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایگزم بینک آف چائناکراچی میں تعمیر ہونے والے دونوں نیوکلیئر پاور پلانٹس کیلئے پاکستان کوساڑھے 6ارب ڈالر قرضہ فراہم کریگا، ایگزم بینک آف چائنا نے قرضہ فراہمی پر رضامندی ظاہر کی ہے، 2200میگاواٹ کے حامل دو نیوکلیئر پاور پلانٹس کیلئے قرضے کی رقم 6ارب 50کروڑ ڈالر تک بڑھا دی گئی ہے۔

ایکنک کمیٹی نے پاور پلانٹس کے اس منصوبے کیلئے 958ارب روپے کی منظوری دی تھی جبکہ اٹامک انرجی کمیشن نے چین کیساتھ ان پلانٹس کی تعمیر کیلئے 7ارب 90کروڑ ڈالر کا معاہدہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں