ممکنہ برسات کے پیش نظر بلدیہ غربی کی حدود میں موجود تمام ندی نالوں کی صفائی اور تجاوزات کے خاتمے کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے،ڈپٹی کمشنر غربی

جمعرات 5 مارچ 2015 17:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) ڈپٹی کمشنر ضلع غربی سید محمد علی شاہ نے کہا ہے کہ ممکنہ برسات کے پیش نظر بلدیہ غربی کی حدود میں موجود تمام ندی نالوں کی صفائی اور تجاوزات کے خاتمے کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈمنسٹر یٹر بلدیہ غربی سجاد احمد میمن اور میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح کے ہمراہ بلدیہ غربی کی حدودمیں موجود ندی نالوں کی صفائی کے کام کا معائینہ کرتے ہوئے کیاڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ندی نالوں سے نکالے جانے والے کچرہ و ملبہ کے ڈھیروں کو فوری طور پر ٹھکانے لگانے کے ساتھ ساتھ چونے اور جراثیم کش ادویات کے اسپرے کو بھی یقینی بنایا جائے انہوں نے تمام چاکنگ پوائنٹس کا بھی دورہ کیا اور پانی کے بہاوٴ میں موجود رکاوٴٹوں کا فوری خاتمہ کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ ندی نالوں پر موجود تجاوزات کے خاتمہ کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے ایڈمنسٹریٹرنے ڈپٹی کمشنر کوندی نالوں کی صفائی کے حوالے سے کےئے جانے والے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بلدیہ غربی کے تینوں زونوں میں ندی نالوں کی صفائی کاکام برق رفتاری سے جاری ہے تمام تر ہلکی و بھاری مشینری کو بروئے کار لاکر ندی نالوں سے کچرہ و ملبہ نکالنے کے ساتھ ساتھ ٹھکانے لگانے کا عمل بھی تسلسل سے جاری ہے جبکہ ممکنہ برسات کے پیش نظر رین ایمرجنسی سینٹرزافسران کی نگرانی میں فعال کر دئیے گئے ہیں اس موقع پر انکے ہمراہ بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں