ایم ڈی واٹر بورڈ قطب الدین شیخ کی ڈپٹی کمشنر ملیر سے ملاقات ،k-iv کے لئے نجی زمین کا معاملہ کابلا تاخیر حل کر نے پر شکریہ ادا کیا

جمعرات 5 مارچ 2015 17:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء)ایم ڈی واٹر بورڈ قطب الدین شیخ نے ڈپٹی کمشنر ملیر قاضی جان محمد سے ملاقات کی اورواٹر بورڈکے منصوبہ k-iv کے لئے نجی زمین کا معاملہ کابلا تاخیر حل کر نے اور ان کے تعاون کا شکریہ ادا کیا ،پروجیکٹ ڈائریکٹر k-iv سلیم صدیقی بھی ان کے ہمراہ تھے ایم ڈی واٹر بورڈ نے منصوبہ کی منظوری اور اس پر عملدرآمد کے سلسلہ میں وفاقی و صوبائی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا ہے ،دریں اثناکراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے عظیم تر منصوبہ آبرسانی k-iv پروجیکٹ کے لئے ضلع ملیر میں 2036 ایکڑ اراضی مختص ہو نے پر پروجیکٹ ڈائریکٹر سلیم صدیقی نے ڈپٹی کمشنر ضلع ملیر قاضی جان محمد کو تعاون اور خصوصی دلچسپی لینے پر انہیں اظہار تشکر کا مکتوب تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ منصوبہ k-iv کے لئے زمین مختص ہو نا پروجیکٹ کی کامیابی کا پہلا مستحسن قدم ہے ، ڈپٹی کمشنر ملیر کے تعاون اور دلچسپی سے ضلع ملیر میں اراضی کے مختص ہو نے پر محکمہ ریو نیو نے بھی اس کی منظوری دے دی ہے اور حکو مت سندھ نے گزٹ نو ٹفیکیشن کا اجراء بھی کر دیا ہے پروجیکٹ ڈائریکٹر k-iv نے کہا ہے کہ آپ (ڈپٹی کمشنر ملیر ) نے ضلع ملیر کراچی ڈویژن میں 2036-33 ایکڑ اراضی مختص کر نے کے لئے نو ٹفیکیشن us-4 ڈکلیریشن سیکشن us-6 زمین مختص کر نے کے واٹر بورڈ کے لئے جاری کیا تھا اس کے بعد تمام ضروری محکمہ جاتی کاروائی مکمل ہو چکی ہے نو ٹفیکیشن کا اجراء صرف آپ کے تعاون سے ہی ممکن ہو سکا انہو ں نے زمین کے مختص ہو نے پر وزیر اعلیٰ سندھ ،وزیر بلدیات و چیئرمین وٹر بورڈ شر جیل انعام میمن، سندھ بو رڈ آف ریو نیو اور حکو مت سندھ کا بھی شکریہ ادا کیا ہے،اور اس توقع کا بھی اظہار کیاہے کے کراچی کے اس انتہائی اہم اور نا گزیر پروجیکٹ کی جلد اور مقررہ وقت پر تکمیل میں واٹر بورڈ کو وفاقی و صوبائی حکومت اور دیگر متعلقہ اداروں کا تعاون حاصل رہے گا،اس لئے کے اس منصوبہ کے پہلے فیز سے 260ملین گیلن پانی کراچی کو میسر آسکے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں