کراچی : سٹی کورٹ میں دھماکہ، جانی نقصان نہیں ہوا

جمعرات 5 مارچ 2015 14:29

کراچی (اردو ہوائنٹ تازہ ترین اخبار. 5 مارچ 2015 ء) : کراچی کی سٹی کورٹ کے مال خانے میں دھماکہ ہوا جس جس کے بعد علاوہ میں خوف کی ایک شدید لہر دوڑ گئی، پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے کی جگہ سے دھوئیں کے بادل اٹھ رہے تھے تاہم کسی جانی نقصان کی تاحال اطلاع موصول نہیں ہوئی، پولیس کا کہنا ہے کہ کورٹ کے مال خانے میں کاروائیوں کے دوران بر آمد کیا جانے والا بارودی مواد رکھا جاتا ہے ، یہ دھماکہ ممکنہ طور پر اسی مواد کے پھٹنے کے باعث پیش آیا ہے تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے حادثہ کا جائزہ لیا اور بم سکواڈ کو بھی طلبکر لیا گیا ہے.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں