کراچی،کورنگی میں نامعلوم ملزمان دو افراد کی لاشیں پھینک کر فرار

جمعرات 5 مارچ 2015 11:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء ) کراچی کے علاقے کورنگی کے اللہ والا ٹاؤن میں نامعلوم افراد دو افراد کی لاشیں پھینک کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق کورنگی انڈسٹریل تھانے کی حدود میں کورنگی کراسنگ کے قریب واقع اللہ والاٹاؤن میں نامعلوم ملزمان 2افراد کی لاشیں پھینک کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

مقتولین کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا جن کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیاں ہیں۔شکل سے دونوں افراد افغانی لگتے ہیں۔پولیس کی تفتیشی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے مقتولین کے خون کے نمونیاور فنگر پرنٹس سمیت دیگر شواہد اکٹھے کرلئے،جبکہ دونوں لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں