حکومت گنے اوردھان کی طرح گندم کے کاشتکاروں کے معاشی قتل کا سلسلہ بند کرے۔ ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی
گندم کے کاشتکاروں کو بھی حکومتی اعلان کردہ نرخ1300کی بجائے آٹھ سے نو سو تک روپے فی من گندم کے نرخ دیئے جارہے ہیں جو کہ کاشتکاروں کے ساتھ سراسر ظلم اورانکا معاشی قتل ہے
بدھ 4 مارچ 2015 23:16
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی نے حکومت کی جانب سے گندم کا سرکاری نرخ فی من 1300روپے مقررکرنے کو ناکافی قراردیتے ہوئے زوردیا ہے کہ گنے اوردھان کی طرح گندم کے کاشتکاروں کے معاشی قتل سے ملک وزراعت کے شعبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ گنے کی طرح گندم کے کاشتکاروں کو بھی حکومتی اعلان کردہ نرخ1300کی بجائے آٹھ سے نو سو تک روپے فی من گندم کے نرخ دیئے جارہے ہیں جو کہ کاشتکاروں کے ساتھ سراسر ظلم اورانکا معاشی قتل ہے۔
حکمرانوں کی نااہلی،کرپشن اورغلط پالیسیوں کے نتیجے میں زراعت جیسا اہم شعبہ بھی تباہی کے دہانے پرہے۔حکومت گنے،کپاس،چاول اورگندم سمیت تیار فصل کا فائدہ کسانوں تک پہنچانے کو یقینی بنانے کی بجائے مڈل مین،کارخانہ دار اور صنعتکاروں کی طرفدار اور بلیک میلنگ کا شکار ہے۔(جاری ہے)
جس کی تازہ مثال گنے کی صورتحال ہے۔ گنے کے کاشتکارسراپااحتجاج بنے ہوئے ہیں مگر ابھی تک حکومت اپنے ہی اعلان کردہ ریٹس پر عمل کرانے میں ناکام ثابت ہوئے ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہر فصل کے آنے سے پہلے ان کے مناسب نرخ مقرر کئے جائیں اور خریداری کے سرکاری مراکز کھولیں جائیں تاکہ کاشتکاروں کو اپنی محنت کا سلہ مل سکے۔ صوبائی امیر نے کہاکہ گندم کی سرکاری خریداری کا شروع نہ ہونا ہاری کا معاشی قتل ہے۔سندھ حکومت نے ہاریوں کا معاشی قتل شروع کیا ہو اہے۔اپنے ہی اعلان کردہ نرخ دلوانے کیلئے حکومتی سرگرمی صفر سے بھی کم ہے،جوکہ افسوس ناک صورتحال اور حکومتی بے حسی کی انتہا ہے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار