سندھ حکومت کے وزراء نے اپنی ہی حکومت کے راز کھول دیئے

بدھ 4 مارچ 2015 23:16

سندھ حکومت کے وزراء نے اپنی ہی حکومت کے راز کھول دیئے

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء) سندھ اسمبلی کے بدھ کو ہونے والے اجلاس میں وزیر جیل خانہ اور اینٹی کرپشن منظور حسین وسان کے بعد وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کی بھی زبان پھسل گئی۔

(جاری ہے)

شرجیل انعام میمن نے پی ایس 81 سانگھڑ سے منتخب ہونے والے اصغر جونیجو کی جانب سے سندھ اسمبلی کا حلف اٹھانے کے بعد مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اب تک دھاندلی کرتی رہی ہے۔ اس کے فورابعد انہوں نے اپنے لفظوں پر غور کیا اور اپنے جملے کی تصحیح کردی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل منظور حسین وسان بھی اپنی ہی حکومت پر زبان پھسل جانے کے باعث کرپشن کا الزام لگابیٹھے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں