اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ (اے این ایف) نے بھاری مقدار میں حشیش برآمد کرلی

بدھ 4 مارچ 2015 23:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء) اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ (اے این ایف) نے بھاری مقدار میں حشیش برآمد کرلی۔ اے این ایف سندھ نے خفیہ اطلاع پر اعلیٰ کوالٹی کی کی حشیش جو کراچی سے ملک بھر میں سپلائی اور بیرون ملک برآمد کی جانی تھی برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ نے بسم اللہ مارکیٹ نیو سبزی منڈی سپرہائی وے کے قریب چھاپہ مار کر ڈمپ کی گئی 5 ٹن (4800 کلو گرام ) اعلیٰ کوالٹی کی حشیش برآمد کرلی جو کہ پلاسٹک کے 96 چھوٹے چھوٹے پیکٹوں میں چھپائی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں