علامہ محمد احمد لدھیانوی کی کراچی میں اہلسنت والجماعت کراچی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹرفیاض خان پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت،

ڈاکٹرفیاض خان کی شہادت اور اہلسنت ذمہ داران پر حکومتی ظلم و جبر اور بلاجواز گرفتاریوں کے خلاف جمعہ کو ملک بھر میں یوم احتجاج منایا جائے گا،علامہ محمد احمد لدھیانوی

بدھ 4 مارچ 2015 23:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء) اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی ،ڈاکٹرخادم حسین ڈھلوں نے کراچی میں اہلسنت والجماعت کراچی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹرفیاض خان شہید پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے دہشت گردوں کو اہلسنت قتل عام کا لائسنس دیدیا ہے،ڈاکٹرفیاض دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پرہونے کے باوجود حکومت سندھ نے سیکورٹی واپس کیوں لی؟کراچی ،پشاور اور وفاقی دارلحکومت اہلسنت کے لیے مقتل کا منظر پیش کررہے ہیں،کراچی میں کئی کئی جنازے اٹھانے کے باوجود امن کا قیام ڈاکٹرفیاض کی محنت کا نتیجہ تھا،ڈاکٹرفیاض نے انتظامیہ سے ہمیشہ تعاون کیا ،علامہ احمد لدھیانوی نے کہاکہ اہلسنت کا تسلسل سے قتل عام حکومت کے جانبدارانہ رویے کا نتیجہ ہے،ایک طرف اہلسنت کو نہتا کرکے دشمنوں کو کھلی چھوٹ دی جارہی ہے ،دوسری طرف ہمارے رہنماوٴں اورذمہ داران کو گھروں سے اٹھا کر قوم کے سامنے دہشت گرد بنا کر پیش کیا جارہاہے،اہلسنت والجماعت نے آج پشاور میں ایک جنازہ اٹھایا ،کراچی میں ڈاکٹرفیاض خان کو ڈرائیور سمیت شہید کردیا گیا،اگر حکومت دہشت گردوں کو گرفتارکرچکی ہے تو ہمیں بتایا جائے کہ اہلسنت کے قاتل کس مخلوق سے ہیں اور کہاں سے آتے ہیں،ڈاکٹرفیاض کا قتل کراچی امن کا قتل ہے،حکومت سندھ اہلسنت قاتلوں کو فوری گرفتار کرے،مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹرخادم حسین ڈھلوں نے کہاکہ ڈاکٹرفیاض خان کی شہادت اور اہلسنت ذمہ داران پر حکومتی ظلم و جبر اور بلاجواز گرفتاریوں کے خلاف جمعہ کو ملک بھر میں یوم احتجاج منایا جائے گا،حکومت فوری قاتلوں کو گرفتارکرے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں