التمش انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹل میڈیسن نجی شعبہ میں پاکستان کا اعلیٰ ترین ڈینٹل انسٹیٹیوٹ بن چکا ہے،پروفیسر ڈاکٹر محمد التمش

بدھ 4 مارچ 2015 22:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء) التمش انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹل میڈیسن نجی شعبہ میں پاکستان کا اعلیٰ ترین ڈینٹل انسٹیٹیوٹ بن چکا ہے اب اس کا شمار ایشیاء میں اپنی نوعیت کے ٹاپ تعلیمی اداروں میں کیا جاتا ہے‘ اس کامیابی کے حصول فیکلٹی کی مسلسل سخت محنت اور قابل قدر اقدامات‘ طالب علموں اور ان کے والدین کے تعاون اور کراچی یونیورسٹی کی رہنمائی اور سرپرستی سے ممکن ہوا ہے۔

ان خیالات کا اظہار پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد التمش (ستارہ امتیاز) نے ایک روز قبل اے آئی ڈی ایم کنونشن سے اپنے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اے آئی ڈی ایم اعلیٰ تعلیم کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ سماجی بہتری کی سرگرمیوں کے انعقاد کیلئے بھی پختہ عزم رکھتی ہے۔ کنونشن کی تقریب کے مہمان خصوصی سینٹر صوبائی وزیر تعلیم خواندگی سندھ نثار احمد کھوڑو نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے نوجوان اس کے مستقبل کی امید ہیں خطاب میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اے آئی ڈی ایم اعلیٰ تعلیم کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ سماجی بہتری کی سرگرمیوں کے انعقاد کیلئے بھی پختہ عزم رکھتی ہے۔ کنونشن کی تقریب کے مہمان خصوصی سینیئر صوبائی وزیر تعلیم وخواندگی سندھ نثار احمد کھوڑو نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے نوجوان اس کے مستقبل کی امید ہیں کیونکہ نوجوانوں کے پاس توانائی اور آئیڈیل ازم کے وسیع ذخائر ہیں انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ بیماری اور غربت کے دہرے وبال کو ختم کرنے کیلئے کام کریں اور پاکستان کو ایک عظیم قوم بنادیں سینئر وزیر نے کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ اے آئی ڈی ایم کے بی ڈی ایس پروگرام کے ساتھ ساتھ اس کی جانب سے کامیابی کی ساتھ آپریٹیو ڈینٹسٹری اور آرتھوڈونٹکس میں ایف سی پی پوسٹ گریجویٹ فیلوشپ پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں جبکہ پوسٹ ہوڈونٹکس میں ایف سی پی ایس پروگرام شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی ایم ڈی سی نے بیسک سائنسز اور کلنیکل سجیکٹس میں ایم ڈی ایس‘ ایم سی سی اور ایم فل پوسٹ گریجویٹ ماسٹرز پروگرام شروع کرنے کی اجازت بھی دے دی ہے جوکہ اس حقیقت کی تصدیق ہے کہ اے آئی ڈی ایم پاکستان کا صف اول کا ڈینٹل انسٹیٹیوٹ ہے۔ مہمان خصوصی نے اپنی تقریر کا اختتام قائداعظم کی تقریر کے ان الفاظ سے کیا کہ ”عظمت کی قیمت ذمہ داری کا ایک احساس ہے“ انہوں نے کہا کہ پاکستان روایات‘ تاریخ اور سماجی اقدار کے اپنے منفرد احساس کی حامل ایک قوم ہے۔

انہوں نے آئی ڈی ایم کے طالب علموں اور فیکلٹی کو ہدایت کی کہ یہ بات ہمیشہ یاد رکھیں اور جب ان اقدار کو تحفظ دیں تو ترقی یافتہ دنیا کے شانہ بشانہ آگے بڑھیں۔ کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر جنہوں نے مہمان خصوصی کا خیر مقدم کیا انہوں نے طالب علموں اور ان کے والدین کو ان کی کامیابیوں پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے گریجویشن کرنے والے طالب علموں پر زور دیا کہ وہ اپنی راہ میں آنے والے تمام چیلنجوں کا پامردی سے سامنا کریں اور اس امر کو یقینی بنائیں کہ ان کی مادر علمی اے آئی ڈی ایم ان پر فخر کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی یونیورسٹی معیاری میڈیکل اور ڈینٹل ایجوکیشن کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے اور اے آئی ڈی ایم اس ضمن میں نمایاں اداروں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی اسے ایک پروجیکٹ شروع کیا ہے جس کے نتیجے میں فی الوقت کراچی یونیورسٹی سے ملحقہ تمام میڈیکل اور ڈینٹل کالجز ہمیشہ سے ایک دوسرے وقوع پذیر ڈسپلن سے استفادہ حاصل کریں گے۔ قبل ازیں مہمان خصوصی نے گریجویٹ طالب علموں میں گولڈ میڈلز اور ایوارڈز تقسیم کیئے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں