سندھ کی کمبوہ برادری کا سالانہ کنونشن برادری کو متحد کر نے اور فلاح و بہبود کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا،حاجی محمد ابراہیم کمبوہ

بدھ 4 مارچ 2015 22:58

پنگریو ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء) کمبوہ ویلفیئر انجمن سندھ کے صدر حاجی محمد ابراہیم کمبوہ نے کہا ہے کہ سندھ کی کمبوہ برادری کا سالانہ کنونشن برادری کو متحد کر نے اور فلاح و بہبود کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا سندھ بھر کی کمبوہ برادری کو چاہیئے کہ وہ اس کنونشن میں بھر پور طریقے سے شرکت کرے وہ ضلع بدین میں رہائش پزیر کمبوہ برادری کے دیہاتوں و قصبوں گوٹھ حاجی دین محمد، گوٹھ نبی بخش کمبوہ، گوٹھ مولوی عبدالعزیز، چک نمبر پانچ ملتانی، چک نمبر چھبیس، گوٹھ چوہدری جمیل احمد کمبوہ سمیت ماتلی، پنگریو، گولارچی ، کھوسکی اور دیگر شہروں میں کمبوہ برادری کے معززین اور نوجوانوں سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر حاجی محمد ابراہیم کمبوہ نے مزید کہا کہ بائیس مارچ کو احسن آباد کراچی میں ہو نے والے سالانہ کنونشن میں شرکت کے لئے کمبوہ برادری میں زبردست جوش اور جذبہ پایا جاتا ہے جو کہ اس بات کا اظہار ہے کہ برادری اب منظم ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ اس کنونشن میں کمبوہ ویلفیئر انجمن سندھ کے زیر اہتمام ہو نے والے فلاحی منصوبوں کے بارے میں بھی تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے گی اور مزید منصوبوں کی شروعات کے لئے بھی برادری سے صلاح مشورہ کیا جائے گاانہوں نے بتایا کہ اس کنونشن میں پنجاب سے بھی کمبوہ برادری کے رہنما جن میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر چوہدری اختر رسول کمبوہ اور چوہدری محمد یعقوب کمبوہ بھی شامل ہیں شرکت کریں گے حاجی محمد ابراہیم کمبوہ نے سندھ بھر کی کمبوہ برادری سے اپیل کی کہ وہ سالانہ کنونشن میں بھر پور شرکت کر کے ایک متحد اور منظم برادری ہو نے کا ثبوت دیں حاجی محمد ابراہیم کمبوہ نے کمبوہ برادری کے معززین اور نوجوانوں کو سالانہ کنونشن میں شرکت کے دعوت نامے بھی دیئے اس موقع پر کمبوہ ویلفیئر انجمن سندھ کے سرپرست حاجی خان محمد کمبوہ، جنرل سیکریٹری حاجی محمد اشرف کمبوہ اور کراچی کے صدر قاضی محمد اسلم کمبوہ بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں