ملکی وغیر ملکی نمائندوں کی موجودگی میں ایک روزہ فیشن پرل کانٹیننٹل ہوٹل میں اختتام پذیر ہوگیا

بدھ 4 مارچ 2015 22:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء) ملکی وغیر ملکی نمائندوں کی موجودگی میں ایک روزہ فیشن پرل کانٹیننٹل ہوٹل میں اختتام پذیر ہوگیا پاکستانی ڈیزائنرز کو غیر ملکی مندوب نے کافی سراہا فیشن شؤ میں پاکستانی ثقافت کو عالمی سطح پر روشناس کردیا گیا تفصیلات کے مطابق پرل کانٹیننٹل ہوٹل میں گزشتہ روز فیشں شو کا انعقاد کیا گیا جس میں ملکی وغیر ملکی مندوب نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور پاکستانی ڈیزائنرز کے کام کو سراہا فیشن شو میں نوجوان پاکستانی ڈیزائنرز زبیر کے ملبوسات کی نمائش کی گئی جس کو پاکستان کی نامور ماڈلز نے زیب تن کرکے دلکش کیٹ واک کا مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر فیشن انڈسٹری‘ فلم انڈسٹری‘کاروباری وسرکاری شخصیات کی بڑے تعداد موجود تھی بیرون ممالک سے پاکستان آئے ہوئے خریداروں کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فیشن انڈسٹری مین اس وقت بہت جدید طرز کا کام ہورہا ہے اور بیرون ملک پاکستانی ملبوسات کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوتا دیکھا دے رہا ہے شرکاء کی جانب سے فیشن ڈیزائنرز زبیر کی ریمپ پر آمد پر والہانہ استقبال کیا گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں