کرنل اسلم کی کوششوں سے 35 سال بعد ضیاء کا لونی کو پانی کی فراہمی شروع، شباب ملی کا اظہار تشکر

بدھ 4 مارچ 2015 22:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء) رینجرز 91 ونگ کے کمانڈر کرنل اسلم کی کوششوں سے ضیاء کالونی کو 35 سال بعد پانی کی فراہمی شروع ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

صدر شباب ملی ضلع غربی نذر محمد برکی ، سیکریٹری جنرل محمد اسلم ، نائب صدورانعام الرحمن،عبد القیوم نے ضیا ء کالونی پمپنگ اسٹیشن کو سپلائی لائن فراہم کرنے اور ضیاء کالونی کے پینتیس سالہ پانی کے دیرینہ مسئلے کو حل کرنے پر رینجرز 91 ونگ کے کمانڈر کرنل اسلم اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے ایم ڈی واٹر بورڈ کا بھی شکریہ ادا کیا کہ اس سلسلے میں انہوں نے اپنا کردار ادا کیا ۔ واضح رہے کہ شباب ملی کراچی غربی کے وفد نے اس سلسلے میں کرنل اسلم سے ملاقات کی تھی اور انہیں پمپنگ اسٹیشن کا دورہ کرایا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں