کچھ لوگوں نے فٹ پاتھ ، سڑکوں ، آئی لینڈز اور گرین بیلٹس کو باپ کی جاگیر سمجھ رکھا ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ مارچ

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 04/03/2015 - 21:30:33 وقت اشاعت: 04/03/2015 - 21:30:33 وقت اشاعت: 04/03/2015 - 21:30:33 وقت اشاعت: 04/03/2015 - 21:27:42 وقت اشاعت: 04/03/2015 - 21:26:11 وقت اشاعت: 04/03/2015 - 21:26:11 وقت اشاعت: 04/03/2015 - 21:26:11 وقت اشاعت: 04/03/2015 - 21:23:58 وقت اشاعت: 04/03/2015 - 21:23:58 وقت اشاعت: 04/03/2015 - 21:23:58 وقت اشاعت: 04/03/2015 - 21:21:41
پچھلی خبریں - مزید خبریں

کراچی

کچھ لوگوں نے فٹ پاتھ ، سڑکوں ، آئی لینڈز اور گرین بیلٹس کو باپ کی جاگیر سمجھ رکھا ہے،شرجیل انعام میمن،

تجاوزات کراچی کیلئے ناسور بن چکی ہیں ،مکمل خاتمہ کیا جائیگا ، بلدیاتی اداروں کے جو ملازمین بینک اکاوٴنٹس نہیں کھلوائیں گے انہیں تنخواہ بھی نہیں ملے گی ،صوبائی وزیر اطلاعات

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4مارچ۔2015ء) سندھ کے وزیر بلدیات و اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں نے فٹ پاتھ ، سڑکوں ، آئی لینڈز اور گرین بیلٹس کو باپ کی جاگیر سمجھ رکھا ہے،تجاوزات کراچی شہر کے لیے ناسور بن چکی ہیں ، ان کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا ۔ بلدیاتی اداروں کے جو ملازمین یہ کہتے ہیں کہ وہ تنخواہوں کے لیے بینک اکاوٴنٹس نہیں کھلوائیں گے تو انہیں بتا دینا چاہتا ہوں کہ انہیں تنخواہ بھی نہیں ملے گی ۔

ارکان اسمبلی بھی صفائی مہم میں افسران کو ہدایات دے سکتے ہیں ۔ وہ بدھ کو متحدہ قومی موومنٹ کی خاتون رکن ارم عظیم فاروق اور اپوزیشن لیڈر شہریار خان مہر کے توجہ دلاوٴ نوٹس پر بیان دے رہے تھے ۔ ارم عظیم فاروق نے کہا کہ سول اسپتال کراچی کے ارد گرد غیر قانونی تجاوزات کی وجہ سے ایمبولینس گاڑیوں اور مریضوں کو پریشانی ہو رہی ہے ۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ صرف سول اسپتال میں ہی نہیں بلکہ پورے شہر میں تجاوزات موجود ہیں ۔

لوگوں نے کنکریٹ سے تعمیرات کرکے تجاوزات قائم کر لی ہیں ۔ کچھ لوگوں نے فٹ پاتھ ، سڑکوں ، آئی لینڈز اور گرین بیلٹس کو باپ کی جاگیر سمجھ رکھا ہے ۔ رکشاوٴں ، چنگ چی ، پتھاروں اور ٹھیلوں کی وجہ سے راستے بلاک ہو جاتے ہیں ۔ ہم نے کراچی کے علاقے صدر میں تجاوزات کے خلاف مہم شروع کی ہے ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر لوگوں نے فائرنگ بھی کی ہے لیکن ہم روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات ہٹا رہے ہیں ۔



مکمل خبر پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

04/03/2015 - 21:26:11 :وقت اشاعت