سندھ ہائیکورٹ نے علی حسنین بخاری ایڈوکیٹ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اور دیگر اداروں ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ مارچ

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 04/03/2015 - 20:31:44 وقت اشاعت: 04/03/2015 - 20:31:44 وقت اشاعت: 04/03/2015 - 20:31:44 وقت اشاعت: 04/03/2015 - 20:30:55 وقت اشاعت: 04/03/2015 - 20:30:55 وقت اشاعت: 04/03/2015 - 20:30:55 وقت اشاعت: 04/03/2015 - 20:29:46 وقت اشاعت: 04/03/2015 - 20:28:43 وقت اشاعت: 04/03/2015 - 20:26:59 وقت اشاعت: 04/03/2015 - 20:26:59 وقت اشاعت: 04/03/2015 - 20:26:59
پچھلی خبریں - مزید خبریں

کراچی

سندھ ہائیکورٹ نے علی حسنین بخاری ایڈوکیٹ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اور دیگر اداروں سے 10 مارچ تک جواب طلب کرلیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4مارچ۔2015ء)سندھ ہائیکورٹ نے علی حسنین بخاری ایڈوکیٹ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اور دیگر اداروں سے 10 مارچ تک جواب طلب کرلیاہے۔سندھ ہائی کورٹ میں سندھ ہائی کورٹ بار کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ دہشت گردی کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ دہشت گردوں کی جانب سے وکلا کو مستقل نشانہ بنایا جارہاہے اور اب تک سیکڑوں وکلاکو قتل کیا جاچکا ہے لیکن ابتک وکلاء کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا اور حکومت کی جانب سے صرف زبانی کلامی یقین دہانی کرادی جاتی ہے کہ واقع میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے سزا دی جائے گی لیکن حکومت اس حوالے سے کسی بھی قسم کے اقدامات نہیں کررہی ہے لہذا اس پر نوٹس لیا جائے اور کارروائی عمل میں لائی جائے۔

جس پر عدالت نے نوٹس لیتے ہوئے صوبائی حکومت وفاقی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے دس مارچ تک جوب طلب کرلیا ہے۔

04/03/2015 - 20:30:55 :وقت اشاعت