غیرمعیاری ہوٹلوں اورریسٹورانٹ کے خلاف مہم جاری رہے گی،کمشنر کراچی ٹاسک فورس
بدھ 4 مارچ 2015 20:28
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4مارچ۔2015ء) پورے ملک میں غیرمعیاری اورملاوٹ شدہ اشیا اورغیررجسٹرڈ آئٹم بیچنے کا رجحان بڑھتا جارہا ہے۔ خوانچے والے سے لے کر فائیو اسٹارہوٹل میں ایک ہی قسم کا تیل استعمال ہورہا ہے۔ کھانے پکانے کا تیل کئی دن تک تبدیل نہیں کیا جاتا۔ کچن میں کام کرنے والوں کے پاس ڈاکٹرز کا پاس کیا ہوا صحت کا سر ٹیفکیٹ موجود نہیں ہے ۔
یہ بات کوکب اقبال ممبر ٹاسک فورس کمشنر کراچی نے محمد علی سوسائٹی کراچی میں انٹرنیشنل فوڈ چین اور ملکی ریسٹورانٹ کے کچن کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پرایڈیشنل کمشنر IIحاجی احمد PSQCA کے ڈپٹی ڈائریکٹر واحد،علاقہ مجسٹریٹ غلام قادر ناریجو، فوٹوانسپکٹرزاورممبر ایڈوائنری کونسل ریاض الدین عباسی بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین وصدر پاکستان کنزیومرفیڈریشن کوکب اقبال نے بتایا کہ کمشنر کراچی کی ہدایت پر ٹاسک فورس کراچی کے ہر علاقے میں قائم ریسٹورانٹ،ہوٹلوں اورپکوان سینٹرز کے کچن اور کھانے بنانے میں استعمال ہونے والے گھی،تیل، مسالے جات، کیچپ اور دیگر اشیا کے سیمپل حاصل کررہی ہے۔
ایسے تمام ریسٹورانٹ جو غیر معیاری کھانے تیار کررہے ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ ممبر ٹاسک فورس کمشنر کراچی کوکب اقبال نے کہا کہ فاسٹ فوڈ، مٹھائی کی دکانیں،بیکریاں اور روٹی کے تندور سمیت بسکٹ ،ٹافیاں ،ڈبل روٹی تیار کرنے والے انڈسٹری کو بھی چیک کیا جائے۔کوکب اقبال نے کہا کہ حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔صارفین کی صحت اور جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔کوکب اقبال نے کہا کہ شہر میں فٹ پاتھ اورنالوں پرغیرمعیاری کھانے بیچنے والوں کی بھرمار ہے۔پکوڑے والے سے لے کر ہرفوڈ آئٹم بیچنے والا کسی مشہور برانڈ کا اچھا تیل یا گھی استعمال نہیں کررہا جس کی وجہ سے ہوٹلوں اور ریسٹورانٹ اورفٹ پاتھ پر بکنے والے سے کھانا لے کر کھانے والے صارفین میں سے اکثر دل کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔ممبرٹاسک فورس کمشنر کراچی کوکب اقبال نے کہا کہ اکثر ریسٹورانٹ کے کچن کے ساتھ ہی واش روم قائم ہیں جو انتہائی گندے اورناقص حالت میں ہیں۔ فٹ پاتھ پر قائم ٹھیلوں پر کھانے بیچنے والے ایک بالٹی پانی میں صبح سے شام تک برتن دھوتے ہیں جو حفظانِ صحت کے اصولوں کے خلاف ہے۔ جس کی وجہ سے اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے۔ کوکب اقبال نے کہا کہ گزشتہ دس پندرہ سالوں میں ریسٹورانٹ اورہوٹلوں میں کھانے کا رواج بڑھتا جارہا ہے۔صارفین گھر میں کھانے کے بجائے باہر کھانے کو ترجیح دیتے ہیں مگر انھیں نہیں معلوم کہ وہ کھانے کے نام پر غیر معیاری تیل اورگھی میں پکے ہوئے کھانے کھارہے ہیں جس سے ان کی اور ان کے خاندان کی صحت متاثر ہورہی ہے۔ ممبر ٹاسک فورس کمشنر کراچی کوکب اقبال نے مزید کہا کہ غیر معیاری ہوٹلوں اور ریسٹورانٹ کے خلاف مہم جاری رہے گی۔ انٹرنیشنل فوڈ چین سمیت ملکی ریسٹورانٹ کے کچن چیک کیے جارہے ہیں ۔صارفین کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی جاری رہے گی ۔انھوں نے کہا کہ 15مارچ بروز اتوار صارفین کے عالمی دن کے موقع پر صارفین کی آگہی واک کنزیومرایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد کی جارہی ہے۔ جس میں کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی اورڈائریکٹرجنرل برکت سعید میمن PSQCA شرکت کریں گے۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
ڈپٹی میئر کراچی کا انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازاروں کاد ورہ
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت