کراچی ، اے این ایف حکام کی کامیاب کارروائی ، سپر ہائی وے پر چھاپہ مار کر 4.8 ٹن چرس کی کھیپ قبضے میں لے لی

بدھ 4 مارچ 2015 18:50

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4مارچ۔2015ء) اے این ایف حکام نے انٹیلی جنس اطلاعات پر مبنی ایک کامیاب کادرروائی کے دوران کراچی سپر ہائی وے پر واقع سبزی منڈی کے قریبی علاقے سے 4.8 ٹن وزنی چرس کی کھیپ قبضے میں لے لی۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق، یہ چرس آبادی سے دور ایک ویران مقام پر جھاڑیوں کے اندر بنائے گئے خود ساختہ گڑھے میں چھپائی گئی تھی،یہ چرس پلاسٹک کے 96تھیلوں میں بند کی گئی تھی، جن میں سے ہر ایک کا وزن 50کلوگرام تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، منشیات کی یہ کھیپ بلوچستان سے لائی گئی تھی جو کسی دیگر گروہ کے حوالے کرنے کی غرض سے ایک خفیہ مقام پر ذخیرہ کی گئی تھی،برآمد شدہ منشیات محفوظ اشارہ ملنے پر کراچی منتقل کی جانی تھی جس کا کُچھ حصہ مقامی سطح پر تقسیم کیا جانا تھاجبکہ زیادہ تر مقدار بیرونِ ملک مقام پر اسمگل کی جانی تھی،واقعہ کا مقد مہ متعلقہ اے این ایف تھانے میں درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں