سانحہ عباس ٹاوٴ ن و دیگرسانحات کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں ،متحدہ علماء محاذ

بدھ 4 مارچ 2015 17:23

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء ) متحد علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی دعوت پر مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں چیئرمین مولانا انتظا ر الحق تھانوی کی زیر صدارت ماہانہ اجلاس میں شریک مختلف مکاتب فکر کے علماء مشائخ نے سانحہ عباس ٹاوٴ ن کی دوسری برسی کے موقع پر شیعہ سنی شہداء کے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مجرموں کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائے جانے اور انہیں سرعام پھانسی دیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اجلاس میں سانحہ پشاور آرمی پبلک اسکو ل و حیات آباد امام بارگاہ اور سانحہ شکار پور سمیت ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث عناصر کے مقدمات کو بھی فوجی عدالتوں میں چلانے کا مطالبہ کیا ۔مقررین ے کہا کہ دہشت گروں کے خلاف بلا امتیاز رنگ و مسلک کاروائی کی جائے آپریشن کا دائرہ کار پورے ملک میں وسیع کیا جائے ۔

(جاری ہے)

کراچی کو اسلحہ سے پاک اور فوج کے حوالے کیا جائے ۔

فرقہ واریت پھیلانے اور دہشت گردی کر نے والے اسلام پاکستان کے دشمن اور استعمار کے ایجنٹ ہیں ۔طالبان و داعش اور امریکی ،اسرائیلی ،بھارتی سازشوں کو کامیا ب نہیں ہونے دیں گے ۔ اجلاس سے مرکزی صدر علامہ مرزا یوسف حسین ،علامہ شاہ فیروز الدین رحمانی ،علامہ مرتضی خان رحمانی ،مفتی فیصل عزیزی ، مطلوب عوان ،لیئق احمد ،علامہ غلام مصطفی رحمانی ،علامہ شاہدین اشرفی ،حافظ سید عاصم بخاری ،حافظ گل نواز ودیگر نے خطاب کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں