پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے نتیجے میں مہنگائی کو بریک لگ گئی
بدھ 4 مارچ 2015 16:30
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے نتیجے میں مہنگائی کو بریک لگ گئی ہے ۔گذشتہ دو ماہ کے دوران سوائے چینی کی تھوک اور مرغی کی قیمت میں تھوک و خوردہ سطح پر معمولی اتارچڑھاوٴ دیکھا گیا ہے ۔تاہم دالوں ،چاول ،گھی ،تیل ،آٹا ،گوشت ،دودھ اور دیگر بنیادی ضرورت زندگی کی اشیاء کی قیمتیں مستحکم ہیں ۔
گذشتہ سال ستمبر میں تیل کی قیمتوں میں کمی شروع ہونے کے بعد ٹیٹرا ملک پیک کی قیمت میں اضافے کے سوا کسی آئٹم کی قیمت میں کوئی بڑی تبدیلی ریکارڈ نہیں کی گئی ہے ۔آئندہ مالی سال کے بجٹ تک قیمتوں میں استحکام برقرار رہنے کا امکان ہے ۔مارکیٹ سروے کے مطابق ستمبر کے بعد سے چینی کی قیمت تھوک مارکیٹ میں 48تا 52روپے فی کلو کے درمیان رہی ہے ۔(جاری ہے)
جبکہ مرغی کی قیمت میں بھی 10سے 20روپے کلو کا اتار چڑھاوٴ وقتاً فوقتاً دیکھا گیا ہے ۔
اس کے سوا بنیادی ضرورت اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں ۔خاص طور پر دو ماہ جنوری اور فروری کے دوران صابن ،ٹوتھ پیسٹ ،کریم ،لوشن ،شیمپو ،ملبوسات ،جوتے ،کاسمیٹکس ،فرنیچر سمیت عمومی طور پرتمام ہی اشیاء کی قیمتیں ایک ہی سطح پر منجمد ہوگئی ہیں ،جس سے عوام کو سکھ کا سانس ملا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ان اشیاء ضروریہ کی قیمتیں آئندہ مالی سال کے بجٹ تک مستحکم رہنے کا امکان ہے ۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
مراد علی شاہ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کی ملاقات
یومِ مزدور، سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
گورنر سندھ کی سر سید یونیورسٹی کے27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت
گورنر سندھ کی خصوصی افراد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل 2024ء کو ہوگا
یوم مئی پر محنت کشوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا جائے، اسلم فاروقی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار