عالمی نمائش میں پاکستان کو بڑے پیمانے پر آرڈرز موصول

بدھ 4 مارچ 2015 15:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) کراچی میں نویں بین الاقوامی نمائش کے اختتام پر پاکستان کو بڑے پیمانے پر برآمدی آرڈرذ موصول ہوئے پاکستان اورغیر ملکی سر مایہ کاروں کے دوران ایک ارب سے زائدمالیت کے معاہد ے طے پائے۔ ٹریڈ اینڈ ڈیوپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے مطابق کراچی میں ہونے والی پاکستان ایکسپو میں برآمدکنندگان کو بڑے پیمانے پربرآمدی آرڈرذ موصول ہوئے،،ستر سے زائد ممالک کے ساڑھے سات سوغیرملکی خریدار شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

چین ،بنگلہ دیش،سعودی عرب ،ارجنٹائن سمیت مختلف ممالک کے ساتھ چوالیس لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کے معاہدوں پردستخط کیے گئے مراکش نے بلوچستان کمپنی کو گیارہ لاکھ ڈالر کے آرڈرز دیئے جس میں چینی کمپنی سے زیورات کے حوالے سے،بنگلہ دیش پھلوں کی درامد کے لئے تینتیس لاکھ ڈالر کے آرڈرزجبکہ سعودی عرب اور ارجنٹائن سے بھی مختلف معاہدے ہوئے دبئی سیافرادی قوت اور دیگر سامان کے لیے ایک ارب ڈالر کے معاہدے پر بات چیت کی گئی جسے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرکے جلدحتمی شکل دے دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں