کراچی ، کورنگی میں فائرنگ ، سینئیر وکیل علی حسنین بخاری جاں بحق
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ مارچ

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 04/03/2015 - 13:11:10 وقت اشاعت: 04/03/2015 - 13:11:10 وقت اشاعت: 04/03/2015 - 13:11:07 وقت اشاعت: 04/03/2015 - 13:10:22 وقت اشاعت: 04/03/2015 - 13:10:22 وقت اشاعت: 04/03/2015 - 13:10:22 وقت اشاعت: 04/03/2015 - 13:02:21 وقت اشاعت: 04/03/2015 - 12:47:59 وقت اشاعت: 04/03/2015 - 12:43:13 وقت اشاعت: 04/03/2015 - 12:35:07 وقت اشاعت: 04/03/2015 - 12:30:23
پچھلی خبریں - مزید خبریں

کراچی

کراچی ، کورنگی میں فائرنگ ، سینئیر وکیل علی حسنین بخاری جاں بحق

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء ) کراچی کے علاقے کورنگی میں فائرنگ کے نتیجے میں سینئیر وکیل علی حسنین بخاری جاں بحق ہوگئے۔ بدھ کو کراچی کے علاقے کورنگی ڈیڑھ نمبر میں سینیئر وکیل علی حسنین بخاری کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے ان کے گھر کے سامنے اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا، جب وہ دفتر کے لیے نکل رہے تھے۔فائرنگ کے نتیجے میں ایڈووکیٹ علی حسنین بخاری شدید زخمی ہوگئے، جنھیں جناح ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرعلاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) ترجمان کے مطابق علی حسنین بخاری ایم کیو ایم کے کارکن اور متحدہ لیگل ایڈ کمیٹی کے رکن بھی تھے۔ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق گزشتہ 7 دنوں میں ایم کیو ایم کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔

04/03/2015 - 13:10:22 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان