پاک چین اقتصادی راہداری سے توانائی بحران پرقابو پایاجاسکے گا،موڈیز

منگل 3 مارچ 2015 22:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) موڈیزانویسٹرزایجنسی کا کہنا ہے پاک چین اقتصادی راہداری سے ملک میں توانائی بحران پر قابو پایا جاسکے گا، منصوبے سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھیں گے۔

(جاری ہے)

موڈیز انویسٹرز ایجنسی کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری سے پاکستانی معیشت کو مثبت نتائج حاصل ہوں گے، ملک میں تجارتی سرگرمیوں اورسرمایہ کاری کے فروغ کے ساتھ توانائی بحران پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی، منصوبے کے تحت چین تیل کی دو ہزار کلومیٹر پائپ لائن، گوادر بندرگاہ، ٹرانسپورٹیشن، اسپیشل اکنامک زون کے قیام اور انفرااسٹریکچر کے مختلف منصوبوں میں پاکستان کی مدد کرے گا، موڈیز کے مطابق راہداری کا بڑا حصہ دو ہزار سترہ تک مکمل کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں