کراچی،گھوسٹ ملازمین اور کرپشن کے خلاف شروع دن سے ہماری پالیسی واضح ہے، طاہر رحمانی

منگل 3 مارچ 2015 22:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) پیپلز یونائیٹڈ ورکرز یونین لیاری زون کے صدر طاہر رحمانی نے کہا کہ لیاری کے بلدیاتی ملازمین نے سندھ بینک میں اکاؤنٹ کھولنے کا ہوم ورک کرلیا صوبائی وزیر بلدیات شرجیل انعام میمن کے اس جرات مندانہ فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے طاہر رحمانی نے کہا کہ لیاری زون ملازمین پوری دیانتداری کیساتھ صفائی مہم میں مصرعف عمل ہیں اس وقت لیاری کو صفائی کے لحاظ سے پورے کراچی پر سبقت حاصل ہے اور ہم پورے اعتماد کیساتھ شرجیل انعام میمن کو سرپرائز وزٹ کی دعوت دیتے ہیں آخر میں طاہر رحمانی نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ لیاری کے بلدیاتی ملازمین کے میڈیکل، اوور ٹائم اور تنخواہوں میں بیلنس کرنے کیلئے 3کروڑ کا سپیشل گرانٹ دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں