کراچی ،لاکھوں روپے کی خورد برد کرنے کے الزام میں گرفتار ڈائریکٹر اسکول اور اس کے اسسٹنٹ کی درخواست ضمانت مسترد

منگل 3 مارچ 2015 21:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ نے گھوسٹ ملازمین کی پنشن اور جی پی فنڈ کی مد میں لاکھوں روپے کی خورد برد کرنے کے الزام میں گرفتار ڈائریکٹر اسکول عبدالوہاب عباسی اور اس کے اسسٹنٹ صغیر واسطی کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق ملزم عبدالوہاب عباسی کو 13مارچ2014میں ڈائریکٹر اسکول تعینات کیا گیا تھا اور ملزم نے اپنے اسسٹنٹ کی مدد سے گھوسٹ ملازمین کی پنشن اور جی پی فنڈ کی مد میں 5ملین روپے کی خور برد کی جس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا بعدازاں اینٹی کرپشن پولیس نے 25فروری کو ملزمان کے دفتر میں چھاپہ مار کر ملزمان کو گرفتار کیا تھا ۔

ملزمان کے خلاف اینٹی کرپشن میں الزام نمبر 10/2015زیر دفعہ 409/420/467/468/471/34اور 5(2)انسداد بدعنوانی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں