کراچی پھر سے دنیا کا سستا ترین شہر

منگل 3 مارچ 2015 20:50

کراچی پھر سے دنیا کا سستا ترین شہر

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3مارچ۔2015ء) معروف انگریزی جریدے اکانومسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق کراچی 2015 میں دنیا کا سستا ترین شہر ہے۔ اکانومسٹ انٹیلیجنس یونٹ (ای آئی یو) کی رپورٹ دنیا بھر کے 133 شہروں کے سروے پر مبنی ہے جس میں روزمرہ کی اشیاء ضرورت ، بجلی اور گیس جیسی بنیادی سہولیات اور گھریلو خادموں، نجی سکولوں اور ٹرانسپورٹ جیسی خدمات کی قیمتوں کی بنیاد پر ان شہروں کی درجہ بندی کی جاتی ہے۔

درجہ بندی کے مقصد سے نیویارک کو سو پوائنٹس کے ساتھ نقطۂ آغاز بناتے ہوئے اس کے اوپر یا نیچے 131 شہروں کے درجات مقرر کیے جاتے ہیں۔ کراچی کے بعد سستے ترین شہروں میں بالترتیب بھارت کا شہر بنگلور، وینیزویلا کا شہر کراکس، بھارت کے شہر ممبئی اور چنائی شامل ہیں۔ اس کے بر عکس 2014 کی طرح اس سال بھی سنگاپور دنیا کا مہنگا ترین شہر قرار پایا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد بالترتیب فرانس کا دارالحکومت پیرس، ناروے کا دارالحکومت اوسلو، سوئٹزرلینڈ کا شہر زیورخ اور آسٹریلیا کا شہر سڈنی شامل ہیں۔ سنگاپور میں بنیادی اشیا خورد و نوش نیو یارک سے 11 فیصد مہنگی جبکہ کپڑے 50 فیصد زیادہ مہنگے ہیں۔ یاد رہے کہ 2011 اور 2012 میں بھی اکانومسٹ انٹیلیجنس یونٹ نے کراچی کو دنیا کا سستا ترین شہر قرار دیا تھا جبکہ 2014 میں کراچی دوسرے اور ممبئی پہلے نمبر پر رہا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں