سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ہیڈ کوارٹرکراچی میں اجلاس،

کراچی کے ماسٹر پلان کے حوالے سے اُمور پر غور ، مختلف فیصلے کئے گئے

منگل 3 مارچ 2015 20:39

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ہیڈ کوارٹرکراچی میں ڈائریکٹر جنر ل سندھ بلڈنگز منظور قادر کی سربراہی میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں کراچی کے ماسٹر پلان کے حوالے سے اُمور پر غور اور اس سلسلے میں مختلف فیصلے کئے گئے ۔ اجلاس میں ماہر ٹاؤن پلانرز و سینئر افسران اور ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (آباد) کے نمائندے بھی شریک ہوئے ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی ایس بی سی اے منظور قادر نے کہا کہ کراچی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر 2007ء کے ماسٹر پلان کو اپ ڈیٹ کیا جانا انتہائی ضروری ہے ۔ اس سلسلے میں متعلقہ محکموں کی رپورٹس کے مطابق اس وقت شہر میں تقریباً ایک ہزار غیر قانونی کچی آبادیاں ہیں جنھیں منصوبہ بندی کے تحت با قاعدہ کچی آبادیوں کے قانونی دائر ہ میں لانے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لئے اقدامات کی ضرورت کے پیش نظر ماسٹر پلان 2020ء کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں سندھ حکومت ، اسپیشل ڈیولپمنٹ ایکٹ پاس کرچکی ہے جس کے تحت فلک بوس عمارتوں کے حامل ہائی ڈینسٹی زون کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے جبکہ ماسٹر پلان کے بین الاقوامی سطح کے ڈاکٹر عبد الاحد میمن نے بھی شرکت کرکے اپنے خیالات کا اظہار کیاتاکہ ایس بی سی اے کے ماہر انجینئرز ٹاؤن پلانرز کو مناسب رہنمائی فراہم کی جاسکے ۔ اس موقع پر آباد کے نمائندے محسن شیخانی نے اس اقدام کو سرہاتے ہوئے کہا کہ فیصلوں پر عملدرآمد کو جلد ازجلد ممکن بنانے سے بہتر نتائج برآمد ہونگے ۔ اجلاس میں لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی ، ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سربراہا ن سمیت ایس بی سی اے کے سینئر ڈائریکٹر اور ٹاؤن پلانرز ممتاز حیدر و دیگر سینئر افسران بھی شریک تھے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں