ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستاہوگیا،

سونے کی فی تولہ قیمت 47 ہزار 850 روپے سے گھٹ کر 47 ہزار 700 روپے ہوگئی

منگل 3 مارچ 2015 20:01

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستاہوگیا،

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستاہوگیا۔منگل کو 9 ڈالر کی کمی سے عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1208 روپے پر آگئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کارجحان دیکھاگیا۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 150روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد کراچی، حیدرآباد،لاہور،ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 47 ہزار 850 روپے سے گھٹ کر 47 ہزار 700 روپے ہوگئی اسی طرح 129 روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 40 ہزار 885 روپے پر آگئی جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ قیمت 680 روپے کی سطح پربدستور برقراررہی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں