ٰٓایمس اسکول اور کالج ماتلی کے طلباء و اساتذہ کا بینظیربھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کا دورہ

منگل 3 مارچ 2015 19:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) ایمس اسکول اور کالج ماتلی کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے بینظیربھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کراچی کادورہ کیااس مو قع پر یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹ ویلفئیر آفیسراور اسٹاف نے اساتذہ اور طلبہ و طالبات کو خوش آمدید کہا ۔

(جاری ہے)

یو نیورسٹی کے شعبہء کمپیوٹر سائنس کے ہیڈ مظہر علی نے اساتذہ ، طلبہ و طالبات کو یونیورسٹی کا دورہ کرایااورمختلف شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ دی علاوہ ازیں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اختر بلوچ، فیکلٹی میمبر اور آفیسرز نے بھی وفد سے ملا قات کی اس دورے کا مقصد طلبہ و طالبات کو یونیورسٹی سے آگاہی اور تعلیمی نظام کو فروغ دینا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں