عافیہ کو امریکی قید سے رہا نہ کراکے حکومت اور ادارے عوام کی توہین کررہے ہیں، یونس بارائی
منگل 3 مارچ 2015 17:39
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) قوم کی بیٹی اور ناموس وطن ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے 43ویں یوم پیدائش اور امریکی جیل میں12 ویں سالگرہ کے موقع پر کراچی پریس کلب کے باہر سول سوسائٹی کے ارکان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کوحکمرانوں کی جانب سے وطن واپس لانے میں تغافل برتنے پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں جماعت اسلامی کے سابق رکن سندھ اسمبلی اورڈاکٹر عافیہ رہائی کمیٹی کے کنوینر یونس بارائی نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اور وطن واپسی قوم کا متفقہ مطالبہ ہے جس کا اظہار گزشتہ مہینے مزار قائد پر8فروری کو منعقد ہونے والے قومی جرگہ میں ایک مرتبہ پھر کیا جاچکا ہے۔قوم کی بیٹی عافیہ کو امریکی قید سے رہا نہ کراکے حکومت اور ادارے عوام کی توہین کررہے ہیں۔(جاری ہے)
ایسا محسوس ہوتاہے کہ امریکہ تو ذلت کی وجہ سے ڈاکٹر عافیہ کو رہا کرنا چاہتا ہے لیکن رکاوٹ پاکستان کے اندر سے ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں نے پاکستانی شہریوں کا وقار مجروح کیا ہے ۔ ماہرتعلیم ڈاکٹر عافیہ پاکستان کی ایک بے گناہ پاکستانی شہری ہے جس کو اغواء کرکے امریکہ لے جایاگیا اور امریکی عدالتی کاروائی کے دوران دفاع کے قانونی حق سے محروم رکھ کراپنوں کے اشارے پر ۸۶ سال کی سزا دی گئی ۔انہوں نے سوال کیا کہ جب ڈاکٹر عافیہ کو سابقہ اور موجودہ حکمران قوم کی بیٹی تسلیم کرچکے ہیں تو اسے وطن واپس میں کیوں تغافل برتا جارہا ہے؟ یونس بارائی نے مطالبہ کیا کہ نواز شریف عافیہ کی رہائی سے متعلق قوم سے کئے ہوئے وعدے کی پاسداری کریں۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مالی سال 24-2023 کی دوسری سہ ماہی میں معیشت میں ایک فیصد کا معمولی اضافہ
پی آئی اے نجکاری، جلد عالمی مارکیٹ میں اشتہار شائع ہونگے
ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک اور شخص قتل ،مشتعل شہریوں نے بھی ڈاکو کو پکڑ کر مار ڈالا
ڈی جی رینجرزسندھ کی زیر صدارت سیکیور ٹی کا نفر نس کا انعقا د
سندھ میں 15 جیلوں کی مرمت کیلیے ایک ارب 30 کروڑ روپے کی منظوری
شہرقائد میں گراں فروشوں کے خلاف انتظامیہ کی کارروائی جاری
ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول ٹیم کا ملیراورکورنگی میں کامیاب آپریشن ، منشیات کے اسمگلنگ کی کوشش ناکام،صوبائی ..
سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی صوبائی اسٹیرنگ کمیٹی نے کراچی، سکھراور حیدرآباد کے ڈویژنل بورڈ کی منظوری ..
بلاول بھٹو زرداری کا بہاولپور کے پارٹی رہنما ارشاد احمد سرویا کے انتقال پراظہار تعزیت
ڈی جی رینجرز کی زیر صدارت سکیورٹی کانفرنس کا انعقاد
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ایک اور مقدمے میں گرفتار
-
سینیٹ انتخابات میں زلفی بخاری کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر فریقین سے جواب طلب
-
شہبازشریف نے پی پی 164میں ضمنی انتخاب کیلئے رانا راشد منہاس کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا
-
بلاول بھٹو زرداری کا بہاولپور کے پارٹی رہنما ارشاد احمد سرویا کے انتقال پراظہار تعزیت
-
ہر ترقیاتی منصوبے میں شفافیت کو سو فیصد یقینی بنایا جائے‘خواجہ سلمان رفیق
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا آپریشن تھیٹرز پر جاری پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے پی آئی سی کا دورہ
-
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کا رایہ گولف اینڈ کنٹری کلب ڈیفنس کا دورہ
-
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے