کراچی: سخی حسن بنک ڈکیتی کے ملزم کے دو دوستوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے

منگل 3 مارچ 2015 17:10

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 مارچ 2015 ء) : سخی حسن بنک میں ہونے والی انوکھی ڈکیتی کے ڈاکو ملزم کے دو ساتھیوں کو گرفتار کر لیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت کر لی گئی ہے اور شناخت میں بنک میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج سے مدد لی گئی ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ ڈکیتی میں ملوث ملزم کو بھی جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا اس حوالے سے مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں.

یاد رہے کہ سخی حسن بنک میں ہونےو الی ڈکیتی میں ملزم نے 8 لاکھ روپے کے قریب نقدی لوٹ لی تھی اور بنک کا شیشہ بھی توڑ دیا. پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم اپنے محلے سے فرار ہے اور شک ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ پیسے لے کر غائب ہو گیا تفتیش کے دوران ملزم کا نام کمانڈو بتایا گیا ہے اہل علاقہ نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت کی ہے.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں