کراچی، اسٹوڈنٹس لینگویج سینٹرز لانڈھی کورنگی کی ہر یوسی میں قائم کئے جائیں گے،سید آصف حسنین

منگل 3 مارچ 2015 16:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) حق پرست رکن قومی اسمبلی سید آصف حسنین نے کہا ہے کہ اس طرح کے اسٹوڈنٹس لینگویج سینٹرز لانڈھی کورنگی کی ہر یوسی میں قائم کئے جائیں گے تا کہ جب یہ لوگ زندگی میںآ گے بڑھیں اور اس ملک کا نام روشن کریں تو ہمیں بھی فخر محسوس ہو کہ ان کامیابی میں ہمارا بھی حصہ ہے جو ہمارے لئے باعث سکون و اطمینان ہو گا انہوں نے کہا کہ آج سے آٹھ سال پہلے اس سینٹر کا آغاز کیا کیا گیا تھااس وقت یہ اندازہ بھی نہیں تھا کہ یہ چھوٹا سا پودا تناور درخت بن کر اپنی چھاؤں سے یہاں کے طلبہ و طالبات کوعلم کا گھنا سایہ فراہم کرے گا آج نہ صرف لانڈھی کورنگی بلکہ اس کے اطراف کے علاقوں سے طلبہ و طالبات یہاں آتے ہیں جو اس سینٹر کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور ان سب کے پیچھے قائد تحریک محترم الطاف حسین کا وہ ویژن ہے جس کا مقصد تعلیم ترقی سب کے لئے ہے آج ہم بڑے بڑے سینٹرز کے حوالے دیتے ہیں لیکن میں دعوے سے کہتا ہوں کہ اسٹوڈنٹس سینٹرلانڈھی کراچی شہر کے کسی بھی بڑے نامور اسٹوڈنٹس یا لینگویج سینٹرز سے کم نہیں ہے جلد اس میں کی سندھی کے ساتھ ساتھ ملک میں بولی جانے والی دیگر تمام زبانوں کو سکھایا جائے گا جبکہ چائنیز اور جرمن لینگویجز بھی جلد شروع کی جائیں گی کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ لوگ اس طرح سے ایک دوسرے کے قریب آئیں اس کے علاوہ سی ایس ایس (CSS)اور دیگر امتحانات کے حوالے سے بھی تیاریوں کا بھی آغاز بھی جلد کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

قائد تحریک محترم الطاف حسین نے ان ہی چیزوں کو مد نظر رکھتے ہوئے خصوصی ہدایت دی ہیں کہ تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے اور اس طرح کا تعلیمی نظام بنایا جائے کہ جس سے متوسط و غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے بھی اعلی تعلیم حاصل کر سکیں ۔ہمارا مقصد صرف اور صرف یہ ہے کہ تعلیم سب کے لئے ہو اگر پاکستان کا ہر بچہ پڑھے گا تو پاکستان دنیا میں آگے بڑھے گا یہاں میں آپ سب کو بتانا بھی ضروری سمجھتا ہوں کہ اس سینٹر کے لئے جو ٹیم ہے وہ انتہائی محنتی اور تعلیم سے محبت رکھنے والی ہے جو اس عزم کے ساتھ کام کرتے ہیں کہ ان کا ہر اسٹوڈنٹس بہترین طریقے سے اپنی تعلیم کے عمل کو مکمل کرے اس سلسلے میں اس سینٹر کے پرنسپل سر علیم اختر ،اور ان کی ٹیم کے ممبران محمد ارقم،محمد ذیشان،سحرش عالم،جمال احمد،اظفر الحسن اور دیگر قابل تعریف ہیں جو اس سینٹر کے لئے اپنے آپ کو وقف کر چکے ہیں اور اس کے علاوہ یہاں پر عمران احمد خان شہید (سابقہ ناظم یوسی 6و چےئر مین ایجوکیشن کمیٹی )کو بھی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے نہ صرف اس سینٹر بلکہ لانڈھی کورنگی میں جدید طرز تعلیم کے دیگر تعلیمی اداروں کے قیام کے حوالے سے بھی اپنی خدمات کو انجام دیا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسٹوڈنٹس سینٹر لانڈھی کے آٹھ برس مکمل ہونے کے حوالے سے منعقدہ پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پران کے ہمراہ حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی سید خالد احمد،سید وقار حسین شاہ،پرنسپل اسٹوڈنٹس سینٹر سرعلیم اختر ،طاہرہ عمران،ڈی ایم سی کورنگی کے افسران اسٹوڈنٹس سینٹر کے اساتذہ ،طلبہ و طالبات ،کی بڑی تعداد بھی موجود تھی اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سید خالد احمد نے کہا کہ آج یہاں اتنے سارے اسٹوڈنٹس کو دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ آج عمران احمد خان شہید ہمارے درمیان موجود نہیں ہیں لیکن ان کا لگایا ہو ا چھوٹا سا یہ پودا اب تناوردرخت کی صورت اختیار کر چکا ہے ۔

اور انشاء اللہ یہ سلسلہ اب بڑھتا ہی جائے گا اور جو بچہ یہاں سے نکل کر آگے بڑھے گا اس کی ترقی میں عمران احمد خان شہید کابھی حصہ ہوگاکیونکہ وہ قائد تحریک کے ویژن کے مطابق "تعلیم سب کے لئے" کے فلسفے پر عمل درآمد کے لئے دن رات کوشاں تھے اس موقع پررکن صوبائی اسمبلی وقار حسین شاہ نے کہا کہ یہ اسٹوڈنٹس سینٹر ایک نظرئیے کی سچائی پر عمل در آمد کا ایک عملی نمونہ ہے اگر ہم آٹھ سالوں کا حساب کریں تو ہزاروں طلبہ و طالبات نے یہاں سے اپنے تعلیمی عمل کے سلسلے میں یہاں سے استفادہ حاصل کیا ہے اور جو ان کی صلاحیتیں ہیں اس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ ان کو دی جانے والے تعلیم اور لینگویج کا معیار انتہائی اعلی درجہ کا ہے ۔

اس موقع پر حق پرست رکن قومی اسمبلی سید آصف حسنین نے حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی سید خالد احمد ،سید وقار حسین شاہ نے اسٹوڈنٹس سینٹر کے اساتذہ طلبہ و طالبات،ڈی ایم سی کورنگی کے افسران ،میں تعارفی اسناد اور شیلڈز تقسیم کیں جبکہ اس موقع پر آٹھویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹاگیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں