روحی بانو، دکھ کے پردے کے پیچھے گم ہوگئیں

منگل 3 مارچ 2015 12:55

روحی بانو، دکھ کے پردے کے پیچھے گم ہوگئیں

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) ہنس مکھ , خوبرو، کھلنڈری روحی بانو انسانی المیہ بن گئیں۔ جوان بیٹے کی موت نے لیجنڈ اداکارہ کی ذہنی حالت کو بری طرح متاثرکیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے روحی بانو کا بات چیت کا سلسلہ بچپن سے شروع ہوا۔ بمبئی کی گلیاں اْنہیں اب تک بھولی نہیں۔ کچھ رشتوں کی بات بھی ہوئی محبت کی شادی اور ماں کے ہاتھوں شوہرکی درگت کا حال بھی سنایا۔

(جاری ہے)

روحی بانو کو دنیا نے چھوڑا، انہیں اس کاغم نہیں، ان کا دل تو بیٹے کی جدائی میں رو رو کر ہلکان ہے، علی رضا تو کب کا منوں مٹی تلے جا سویا مگر بے چین ماں کی بے قرار آنکھیں آج بھی اس کی منتظر ہیں۔روحی بانو نے یہ بھی بتایا کہ دن بھر گھر میں رہ کر کیا کرتی ہیں، دھیان کیسے بانٹتی ہیں۔ اولاد کا دکھ ایسا ہے جو کبھی نہیں بھرسکتا، جیتی جاگتی روحی بانو جو کبھی ٹی وی اسکرین پر آ کر دیکھنے والوں میں خوشی بانٹا کرتی تھیں، آج غم و الم کی زندہ تصویر بن کررہ گئی ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں