بھارتی اداکارائیں پاکستانی ڈیزائنرز کے ملبوسات پہننے لگیں

منگل 3 مارچ 2015 12:55

بھارتی اداکارائیں پاکستانی ڈیزائنرز کے ملبوسات پہننے لگیں

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) پاکستانی فیشن ڈیزائنرز کے ملبوسات کی بالی ووڈ کے فنکاروں میں پذیرائی ہونے لگی۔ اکثر فنکار بھارت سے آنے والے فنکاروں سے جدید پاکستانی ملبوسات منگوانے لگے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار رضا مراد کی اہلیہ سے کئی بھارتی فنکاروں نے پاکستانی فیشن ڈیزائنرز کے ملبوسات فرمائش کر کے منگوائے ہیں جن میں کرشمہ کپور، کرینہ کپور، پریانکا چوپڑا کے علاوہ مادھوری ڈکشٹ بھی شامل ہیں. علاوہ ازیں گزشتہ روز معروف پاکستانی فیشن ڈیزائنر منان فراز نے ایک بار پھر بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کو اپنی نئی لان میں برانڈ ایمبیسڈر کے طور پر سائن کر لیا ہے. منان نے گزشتہ دنوں بھارت جا کر اشتہاری فلم شوٹ کی۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ نے بھاری معاوضہ پر اس لان کا شوٹ کرایا ہے۔ واضح رہے کہ منان فراز اپنی نئی کلیکشنز کو 2 مارچ کو ملک و بیرون ممالک میں متعارف کرانے جا رہے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں