کراچی میں پاکستان جاپان کلچرل ایسوسی کامنفرد ڈول شوکا اہتمام

منگل 3 مارچ 2015 12:01

کراچی میں پاکستان جاپان کلچرل ایسوسی کامنفرد ڈول شوکا اہتمام

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) کراچی میں جاپان کے انفارمیشن اورکلچر سینٹر میں جاپانی قونصل خانے اور پاکستان جاپان کلچرل ایسوسی کے تعاون سے منفرد ڈول شوکا اہتمام کیا گیا،ڈولز آف جاپان کے عنوان سے ہونے والے اس شو میں اسی سے زیادہ ڈولز رکھی گئی تھیں،جن میں ثقافت کے مختلف پہلوؤں کومنفرد اندازمیں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

نمائش کا افتتاح جاپانی قونصل جنرل آکیرااووچی نے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نمائش کا مقصد لوگوں کو جاپانی ثقافت سے روشناس کرانا ہے۔مہمان خصوصی شرمیلا فارقی کا کہنا تھا کہ ہرلڑکی اپنے ماں باپ کیلئے ایک گڑیا کی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ ڈول شو جاپان کی تاریخ اورکلچرکونمایاں کرتا ہے۔ڈول شو میں شریک لوگوں نے بھی اسے بے حد سراہا۔جاپانی ڈولز کی یہ نمائش 7مارچ تک جاپانی قونصل خانہ کے ثقافتی مرکز میں جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں