کراچی ، معین خان کے گھر کے باہر سے پولیس کی سیکیورٹی ہٹا دی گئی

منگل 3 مارچ 2015 11:40

کراچی ، معین خان کے گھر کے باہر سے پولیس کی سیکیورٹی ہٹا دی گئی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان کے گھر کے باہر سے پولیس کی سیکیورٹی ہٹا دی گئی۔آسٹریلیا کے جوا خانے جا کر پاکستان کو بدنام کرنے والے کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان کے گھر کے باہر موجود پولیس کی سیکیورٹی ہٹا لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق معین خان کے کراچی پہنچنے کے بعد رابطہ ہوا تھا لیکن دوبارہ ان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔ معین خان کو پاکستان واپس آنے پر سیکیورٹی کی ضرورت تھی لیکن انھیں اب سیکیورٹی کی ضرورت نہیں ہے۔ واضع رہے کہ آسٹریلیا سے واپسی پر شہریوں نے معین خان کے گھر کے باہر شدید مظاہرہ کیا تھا اور ان کیخلاف شدید نعرہ بازی کی تھی جس کے پیش نظر معین خان کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں